نئی دہلی،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)یکے بع دیگر کورونا کی لہروں سے لڑنے والی دنیا کیلئے ایک اور پریشان کن خبر ہے۔کورونا وبا کا ذمہ دار وائرسSARS-CoV-2کی ایک خطرناک نئی شکل دریافت ہوئی ہے۔ یہ قسم پہلے جنوبی افریقہ اور پھر کئی دوسرے ممالک میں پائی گئی ہے۔ مطالعہ کے مطابق، یہ زیادہ متعدی ہے اور ویکسین کا اثراس پر بہت کم ہوتاہے۔جنوبی افریقہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے مواصلاتی امراض(این آئی سی ڈی)اور کووا زولو نٹل ریسرچ انوویشن اینڈ سیکوینسنگ پلیٹ فارم(کے آر آئی ایس پی)کے سائنسدانوں نے بتایا کہ اس سال مئی میں ملک میں پہلی بار C.1.2 کی مختلف قسم کا پتہ چلا۔ اس کے بعد، 13 اگست تک، یہ قسم چین، جمہوریہ کانگو، ماریشس، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ میں پائی گئی ہے۔